مشترکہ مفادات کونسل کا بہبود آبادی پروگرام کیلئے ٹاسک فورسز قائم کرنے کا فیصلہ

مشترکہ مفادات کونسل کا بہبود آبادی پروگرام کیلئے قومی، صوبائی ٹاسک فورسز قائم کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو مشترکہ مفادات کونسل کا بہبود آبادی پروگرام کیلئے قومی، صوبائی ٹاسک فورسز قائم کرنے کا فیصلہ

مشترکہ مفادات کونسل نے ایک ہزار دوسو تیس میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حویلی بہادر شاہ اور ایک ہزار دوسو تئیس میگاواٹ کے بلوکی پاور پلانٹ کو نجکاری پروگرام کی فہرست میں فوری عملدرآمد کیلئے شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔

کونسل کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پیر کے روز اسلام آباد میں ہوا۔ مشترکہ مفادات کونسل نے متفقہ طور پر توانائی کے مختلف ذرائع میں قابل تجدید توانائی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس کے شرکاء نے ملک میں کاروبار کرنے میں مزید آسانی پیدا کرنے پر مکمل اتفاق کیا تاکہ سرمایہ کاری کو راغب کرکے اور صنعت کو فروغ دیکر ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جاسکے۔

اجلاس میں ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافے کے مسئلے پر غور کیا گیا ' ملک کی آبادی دو اعشاریہ چار فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ اس وقت بیس کروڑ اٹھہتر لاکھ ہے۔وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سطح پر اور متعلقہ وزرائے اعلیٰ کی سربراہی میں صوبائی سطح پر ٹاسک فورسز کے قیام کابھی فیصلہ کیا گیا۔

یہ ٹاسک فورسز اس سے قبل سپریم کورٹ کے احکامات پر قائم کی گئی ٹاسک فورس کی تجاویز پر غور کریں گی اور مستقبل کے لائحہ عمل' مالیاتی پہلوئوں اور آبادی میں اضافے پر قابو پانے کے جامع پروگرام کی کامیابی سے متعلق دیگر امور کیلئے ایک جامع حکمت عملی پیش کریں گی۔ اجلاس میں بین الصوبائی رابطے' خزانہ امور' قانون و نجکاری کے وزرائ' چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور تجارت کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store