سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

 سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل فائل فوٹو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوبارہ تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے نئی جے آئی ٹی کے قیام کے لئے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ بنچ میں ان کے اور جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت 5 جج صاحبان شامل ہوں گے، بنچ میں دیگر صوبوں کی نمائندگی بھی ہوگی، اور 5 دسمبر سے کیس کی سماعت شروع ہوگی۔

طاہر القادری عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ہمارا کیس زیرو پر آگیا ہے، ہماری استدعا ہے کہ کیس کی ازسرنو تفتیش کے لئے دوبارہ جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔ نیب کے زیر حراست شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل نے پیش ہوکر کہا کہ کیس کی تیاری کے لیے وقت درکار ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے سپریم کورٹ میں واقعے سے متعلق درخواست دائر کی تھی جس پر چیف جسٹس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوٹس لیا تھا۔ عدالت نے اس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، ن لیگی رہنما عابد شیر علی سمیت 139 نامزد افراد کو نوٹس جاری کیے تھے۔

install suchtv android app on google app store