وزیراعظم کی شیخ محمد بن زید سے دبئی میں ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

وزیراعظم کی شیخ محمد بن زید سے دبئی میں ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم کی شیخ محمد بن زید سے دبئی میں ملاقات

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں نے دبئی کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان سے ملاقات کی۔

صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور، توانائی کے وزیر اور مشیر تجارت سمیت سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر بھی شریک تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان صدارتی محل پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بھی موجود تھے۔

اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر یو اے ای کے وزیر مملکت سلطان بن جابر نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا، متحدہ عرب امارات میں پہلے سے موجود وزیر خارجہ شاہ محمود بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے، ان کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

install suchtv android app on google app store