یو ٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈر نہیں ہوتا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے حالات کے مطابق یو ٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈر نہیں ہوتا، جو یوٹرن لینا نہیں جانتا اس سے بڑا بے وقوف لیڈر نہیں ہوسکتا، نپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لیکر تاریخی شکست کھائی، نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا، جھوٹ بولا۔

عمران خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب پر ڈٹ گئے۔ ان کا کہنا ہے شہباز شریف کو کسی صورت چیئرمین پی اے سی نہیں بنائیں گے، کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کو چیئرمین نہیں بناسکتے، شہباز شریف کو چیئرمین بنانے سے دنیا میں پاکستان کا مذاق بنے گا۔ وزیراعظم نے نیب کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا نیب چھوٹے چھوٹے مقدمات میں الجھ چکا ہے، کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، نیب کو چھوٹے مقدمات کے بجائے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنا چاہئے، احتساب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا دورہ چین توقعات سے زیادہ کامیاب رہا، ماضی میں کسی وزیراعظم کا دورہ چین اتنا کامیاب نہیں رہا، حالیہ دورہ چین کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے، چین کے ساتھ معاہدوں کی تفصیل عام نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا چین کی امداد سے پاکستان کی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا، چین سے ہر قسم کی امداد مل رہی، تجارت و سرمایہ کاری بڑھے گی۔

عمران خان نے کہا منی لانڈرنگ کے خلاف مہم کامیاب جا رہی ہے، دبئی میں پاکستانیوں کی 15 ارب ڈالرز کی جائیداد کا سراغ لگالیا، بیرون ملک جائیداد کے انکشاف پر اپوزیشن کی تنقید بڑھ گئی۔ انہوں نے کہا لوٹی دولت کی واپسی کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کر رہے ہیں، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے ساتھ معاہدے ہوچکے ہیں، معاہدوں سے ملک کی لوٹی دولت واپس لانے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عمل کریں گے، سیرت النبیﷺ کانفرنس بھرپور طریقے سے منعقد کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store