اسلام آباد سے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاپتا: پولیس

وفاقی دارالحکومت سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا افسر لاپتا ہوگیا۔ فائل فوٹو وفاقی دارالحکومت سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا افسر لاپتا ہوگیا۔

وفاقی دارالحکومت سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا افسر لاپتا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز کل تھانہ آب پارہ کے علاقے سے لاپتا ہوئے، وہ کل دوپہر ڈھائی بجے دفتر سے نکلے اور اس کے بعد سے لاپتا ہیں۔

پولیس کا کہناہےکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے محمد ایاز کے پی اے نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔

پولیس کے مطابق لاپتا سرکاری افسر کی سی ڈی آر نکلوا رہے ہیں اور تمام سیکیورٹی اداروں کو واقعے سے آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہےکہ 26 اکتوبر کو پشاور پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا اور اس کے چند روز بعد ان کی لاش افغانستان سے ملی۔

install suchtv android app on google app store