ایس پی طاہر خان کا قتل کسی دہشتگرد تنظیم کا کام نہیں لگتا: ترجمان پاک فوج

ایس پی طاہر خان کا قتل کسی دہشتگرد تنظیم کا کام نہیں لگتا، آئی ایس پی آر فائل فوٹو ایس پی طاہر خان کا قتل کسی دہشتگرد تنظیم کا کام نہیں لگتا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل کو بہیمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایک بہادر پولیس افسر کھو دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ایس پی طاہر کا قتل بہیمانہ کارروائی ہے، ہم نے ایک بہادر پولیس افسر کھو دیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ایس پی طاہر خان داوڑ کا اغوا، افغانستان پہنچانا اور بعد ازاں قتل کے بعد افغان حکام کے رویے کے بعد اٹھنے والے سوالات نے افغانستان کی سرزمین پر دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے، طاہر داوڑ کا قتل کسی دہشت گرد تنظیم کا کام نہیں لگتا۔

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں پاکستانی حکام کی تحقیقات جاری ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ افغان سیکورٹی فورسز بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل اور دو طرفہ سیکیورٹی بڑھانے میں تعاون کرے تا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store