پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی دونوں نشستیں تحریک انصاف نے جیت لیں

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی دونوں نشستیں تحریک انصاف نے جیت لیں فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی دونوں نشستیں تحریک انصاف نے جیت لیں

سینیٹ کی 2 نشستوں کے لیے پنجاب اسمبلی میں پولنگ کچھ تاخیر سے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہی۔

پولنگ کے دوران اپوزیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 173 ووٹ کاسٹ کیے جن میں مسلم لیگ (ن) کے 166 اور پیپلزپارٹی کے 7 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 179 اور اتحادی (ق) لیگ کے 10 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

لیگ کے سہیل شوکت بٹ اور پی ٹی آئی کے اویس دریشک بیرون ملک ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ نہ کرسکے۔

سینیٹ کی 2 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آمنے سامنے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے سعود مجید کا تحریک انصاف کے ولید اقبال سے مقابلہ ہوا جب کہ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی سیمی ایزدی اور ن لیگ کی سائرہ افضل کے درمیان مقابلہ تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے دونوں ارکان سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب قرار پوئے۔

یہ دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن) کے ہارون اختر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہارون اختر اور سینیٹر سعدیہ عباسی کو ناابل قرار دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store