وزیر خارجہ کا ملائیشیا کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

وزیر خارجہ کا ملائیشیا کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم فائل فوٹو وزیر خارجہ کا ملائیشیا کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

وہ پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اورملائیشیا کے درمیان قریبی اورخوشگوار تعلقات ہیں جومشترکہ عقیدے، ورثے اور تاریخ پر مبنی ہیں۔

فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اورعوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ملائیشیا کے آئندہ دورے کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

install suchtv android app on google app store