آئی جی تبدیلی کیس: اعظم سواتی نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا

 وفاقی وزیر اعظم سواتی فائل فوٹو وفاقی وزیر اعظم سواتی

وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے آئی جی اسلام آباد تبدیلی کیس میں جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی اعظم سواتی آئی جی اسلام آباد تبدیلی کیس میں نیب کے پرانے ہیڈ کوارٹرمیں جے آئی ٹی کے روبروپیش ہوئے جہاں انہوں بیان ریکارڈ کرایا اور پھر واپس روانہ ہوگئے۔

سپریم کورٹ نے سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کے حوالے سے جے آئی ٹی بنائی ہے جس کے سربراہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی ہیں، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو اعظم سواتی کے اثاثوں کی چھان بین کا بھی حکم دے رکھا ہے۔

اس سے قبل وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور اعظم سواتی کے صاحبزادے بھی بیان دے چکے ہیں جب کہ جے آئی ٹی کو 15 دن میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانا ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد جان محمد کوعہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store