وزیراعظم عمران کا اسلام آباد کے لیے نیا ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران کا اسلام آباد کے لیے نیا ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت فائل فوٹو وزیراعظم عمران کا اسلام آباد کے لیے نیا ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت

داخلہ امور کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کا ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک مشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں انہیں گرفتار کرنے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن افراد نے زمین پر قبضہ کرنے والوں کو سہولت تحفظ یا ان کی حوصلہ افزائی کی انہیں چھوڑا نہیں جائے گا۔ خواہ ان کا تعلق ضلعی انتظامیہ ،پولیس یا سی ڈی اے سے ہی ہو۔شہریار آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد کے دو گاؤں سے غیرقانونی قابضین سے 33 ہزار کنال اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔

اسلام آباد 6لاکھ لوگوں کی آبادی کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا تاہم اب اس کی آبادی 20لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور گزشتہ 20سال کے دوران کوئی ماسٹر پلان تیار نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کی موجودگی موثر لائحہ عمل کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون علی نواز اعوان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائیاں شروع ہوںگی اور اسلام آباد میں آئندہ چھ ماہ میں تبدیلی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کچی آبادیوں کے مکینوں کے لئے ایک پالیسی وضع کی جا رہی ہے۔علی نواز اعوان نے کہا کہ مکینوں کو ان کی بحالی کے لئے کسی بھی منصوبے کے بغیر بے گھر نہ کرنا تحریک انصاف کے نظریات کا حصہ ہے۔

install suchtv android app on google app store