پاکستان، چین اور افغانستان کا اقتصادی ترقی کے لئے روابط بڑھانے کا عزم

پاکستان، چین اور افغانستان کا اقتصادی ترقی کے لئے روابط بڑھانے کا عزم فائل فوٹو پاکستان، چین اور افغانستان کا اقتصادی ترقی کے لئے روابط بڑھانے کا عزم

پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان چوتھے سہ فریقی مذاکرات میں خطے میں امن استحکام اور اقتصادی ترقی کے لئے تینوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم کیا گیا۔

پاکستانی سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین نے مذاکرات کے آغاز پر کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو امن و ترقی کے لئے کئی شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مستقل تعاون راہداریوں اور روابط سے وابستہ ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیاب تکمیل سے پاکستان کی حیثیت انتہائی اہم ہے۔

پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ نے امن کو ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے سیاسی حل زیادہ مناسب اورموزوں ہے۔

پاکستان سے سبکدوش ہونے والے افغان سفیر عمر زخیل وال نے کہا کہ روابط کی بنیاد پر علاقائی اقتصادی تعاون آگے بڑھنے کا واحد ذریعہ ہے۔

install suchtv android app on google app store