خاتون اول بشری عمران کی فاؤنٹین ہاؤس کے دورے پر بے سہارا خواتین اور بچوں کے ساتھ ملاقات

خاتون اول بشری عمران کی فاؤنٹین ہاؤس کے دورے پر بے سہارا خواتین اور بچوں کے ساتھ ملاقات فائل فوٹو خاتون اول بشری عمران کی فاؤنٹین ہاؤس کے دورے پر بے سہارا خواتین اور بچوں کے ساتھ ملاقات

خاتون اول بشری عمران نے فاؤنٹین ہاؤس کے دورے پر بے سہارا خواتین اور بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ فرح خان بھی ساتھ تھیں۔

اس مواقع پر خاتون اول نے کہا کہ مستحق اور بے سہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت مند اور مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں ۔

بشری عمران نے فاؤنٹین ہاؤس کی انتظامیہ کو ادارے کی بہتری کے لیے تعاون کا بھی یقین دلایا۔

اس حوالے سے فرح خان نے بتایا کہ بشری عمران نے فاؤنٹین ہاؤس میں موجود بچوں اور خواتین مسائل دریافت کیے۔
ان کا کہناتھا کہ بشری عمران جب بھی لاہور کا دورہ کرتی ہیں تو ان کی صرف یہ ہی خواہش ہوتی ہے کہ بے سہارا عورتوں اور بچوں کے ساتھ وقت گزاریں۔

خاتون اول نے فرح خان سمیت فاؤنٹین ہاؤس خواتین اور بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس جون میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عیدالفطر کے پہلے روز فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا تھا۔

فاؤنٹین ہاؤس کے دورے کے موقع پر چیف جسٹس نے مریضوں میں تحائف تقسیم کیے اور ادارے کو ایک لاکھ روپے عطیے کا چیک بھی دیا۔

install suchtv android app on google app store