شیخ رشید کی منی لانڈرنگ کیس میں سندھ سے بڑی گرفتاری کی پیشگوئی

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد فائل فوٹو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے منی لانڈرنگ کیس میں سندھ سے بڑی گرفتاری کی پیشگوئی کردی۔

لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم 15 نومبر کو حیدرآباد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، لاہور فیصل آباد ٹرین کو ملتان تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریلوے میں ویجیلنس محکمے کوختم کردیا گیاہے، ریلوے والٹن اکیڈمی کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے جب کہ ریٹائرڈ کنٹریکٹ ملازمین کو ایک سال میں فارغ کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ 21 نومبر کے بعد کریں گے، فی الحال ڈیزل کی بچت کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قسم کھاکر کہہ سکتا ہوں شہباز شریف نوازشریف سے بڑا چور ہے، کرپٹ شہبازشریف میرے دل سے اتر گیا ہے، شریف فیملی سے تعلقات اپنی جگہ مگر چور کو چور کہتا رہوں گا۔

وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں، سیاست میں نئے چہرے طلوع ہوں گے، این آر او کی کوششش بہت ہورہی ہے، ان میں سب سے آگے شہبازشریف ہیں۔

شیخ رشید نے منی لانڈرنگ کیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فالودے والے سے بڑا مال نکلنے والا ہے، فالودے والے کے اکاؤنٹ بتائیں گے کہ کون کون مستفید ہوا، سندھ سے بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store