پرویز خٹک انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقاتی کمیٹی کا چیئرمین منتخب

پرویز خٹک انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقاتی کمیٹی کا چیئرمین منتخب فائل فوٹو پرویز خٹک انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقاتی کمیٹی کا چیئرمین منتخب

انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کو متفقہ طور پر تحقیقاتی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

عام انتخابات 2018ء کے جائزے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک کو متفقہ طور پر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید نوید قمر نے پرویز خٹک کا نام چیئرمین کیلئے نامزد کیا، سینیٹر رحمان ملک نے بھی ان کے نام کی تائید کی۔ اس موقع پر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن اور حکومت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے آج کمیٹی کا پہلا اجلاس تھا، اس کی چیئرمین شپ کیلئے پرویز خٹک کو منتخب کر لیا گیا ہے۔

فواد چودھری نے بتایا کہ آئندہ کے اجلاس میں ٹی آر آوز پر بات چیت ہو گی، اپوزیشن کو خود ہی نہیں پتہ کہ کمیٹی نے کیا کرنا ہے، اب اپوزیشن کا کام ہے کہ وہ ایسا مواد لائے جس سے دھاندلی ثابت ہو۔

install suchtv android app on google app store