ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، فواد چوہدری

ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، فواد چوہدری فائل فوٹو ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، فواد چوہدری

فواد چودھری کا کہنا ہے ملک بھر کے حالات کنٹرول میں ہیں، مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، مظاہرین کے خلاف آپریشن کی سوشل میڈیا پر خبریں غلط ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی زندگی اور آزادی کی ضامن ہے، حکومت تشدد کی راہ نہیں اپنانا چاہتی، اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہیں، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری آج بھی مظاہرین سے مذاکرات کریں گے۔

قبل ازیں وزیرا طلاعات فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ میں موبائل سروس آج صبح 8 بجے سے مغرب تک معطل رہے گی۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم کے دورہ چین کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام ہوگی، ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، تشدد کا راستہ نہیں اپنانا چاہتے۔

فواد چودھری نے کہا صبر کو ریاست کی کمزوری نہ سمجھا جائے، ریاست کو چیلنج کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، ایسا کرنے والوں کوحساب دینا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store