احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے مجرم کو 27 سال قید کی سزا

احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے مجرم کو 27 سال قید کی سزا فائل فوٹو احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے مجرم کو 27 سال قید کی سزا

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے مجرم کو 27 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے مجرم عابد کو 60 ہزار روپے معاوضہ کا بھی حکم دے دیا۔

خصوصی عدالت کے جج سید علی عمران نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مجرم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور استعمال کرنے کے جرم میں تین سال قید کی سزا بھی سنائی۔ مقدمہ میں ملوث 4 سہولت کار ملزمان شاھد، کاشف، عظیم اور سبیل طارق کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو نارووال کے تھانہ شاہ غریب کے علاقے میں عابد حسین نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا تھا، فائرنگ کا واقعہ 6 مئی 2018 میں پیش آیا تھا۔

install suchtv android app on google app store