یورپی یونین کے چیف انتخابی مبصر کی وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات

یورپی یونین کے چیف انتخابی مبصر کی وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات فائل فوٹو یورپی یونین کے چیف انتخابی مبصر کی وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات

یورپی یونین کے چیف انتخابی مبصر مائیگل گہلر نے جمعے کے روز اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

فریقین نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد اور مسلسل تیسر ی بار اقتدار کی پرامن انداز میں جمہوری طور پر منتخب حکومت کو منتخب حکومت کی منتقلی پر تبادلہ خیال کیا۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان 2002 سے عالمی انتخابی مبصرین کا خیرمقدم کررہا ہے اور 2013،2008،2002 اور2018 کے عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں یورپی مبصرین تعینات کئے گئے۔

یورپی یونین کے انتخابی مبصر نے جمہوری عمل کے تسلسل کو سراہا جو ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے سازگار ماحول قائم کرنے کے حوالےسے اہم ہے۔

انہوں نے عام انتخابات 2018 کے بارے میں یورپی یونین کی حتمی جائزہ رپورٹ کی نقل وزیر خارجہ کے حوالے کی۔

install suchtv android app on google app store