پاکستان ریلوے کی کسی کچی بستی کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا، شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بعض چور وکٹ کی دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ کرپشن کرنے والوں کو فوری سزا ملنی چاہیے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دوست ممالک نے مدد نہ کی تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔ لوٹی ہوئی دولت کیلئے بھی ریڑی والے کا استعمال کیا گیا۔ فالودہ والے کے اکاؤنٹ سے دو کروڑ روپے نکلے ہیں، پتا کریں پیسے گئے کہاں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ سراج الحق قابل احترام ہیں، ہمیں جہیز میں سابق حکومتوں نے ادائیگی کیلئے کیا دیا؟ انہوں نے کہا کہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مستقبل کی دنیا، فائبر، سائبر کی دنیا ہے۔ تفتان کا علاقہ ہمیشہ سے نظر انداز ہوتا رہا ہے۔ ابھی ٹریک کی صورتحال اچھی نہیں ہے۔ تفتان نظرانداز علاقہ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا۔ پاکستان ریلوے کی کسی کچی بستی کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store