یہ حکومت چل سکتی ہے نہ ملک چلا سکتی ہے، زرداری کی حکومت پر تیروں کی برسات

یہ حکومت چل سکتی ہے نہ ملک چلا سکتی ہے، زرداری کی حکومت پر تیروں کی برسات فائل فوٹو یہ حکومت چل سکتی ہے نہ ملک چلا سکتی ہے، زرداری کی حکومت پر تیروں کی برسات

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے این آر او سے کوئی فائدہ نہیں ہوا لیکن اگر کسی اور نے فائدہ حاصل کیا ہو تو انھیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اور میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ این آر او کا نہ تو مجھے فائدہ ہوا اور نہ ہی میں نے فائدہ اٹھایا، ایم کیو ایم سمیت دوسری پارٹیوں کو این آر او سے فائدہ ہوا تھا، شاید نواز شریف کو بھی این آر او سے فائدہ حاصل ہوا ہو لیکن مجھے نہیں پتا، آج جو کیس میں بھگت رہا ہوں وہ نواز شریف کا ہی بنایا ہوا ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ حکومت چل سکتی ہے نہ ملک چلا سکتی ہے، یہ لوگ ذہنی طور پر چھوٹے ہیں، ان سے ملکی معاملات اور اقتدار نہیں سنبھالا جا رہا، کرسی پر بیٹھ کر سوچ بدل جاتی ہے، اصولی فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم کس سمت میں جا رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کیخلاف قرارداد لانا ہو گی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ مشرف دور میں بھی ایسا ہی بحران تھا لیکن ہم نے اسے چیلنج سمجھ کر قبول کیا تھا، وزیراعظم سلیکٹ نہ ہوتا تو کوئی بات ہوتی۔

install suchtv android app on google app store