حکومت کی معاشی پالیسی کی کوئی سمت ہی نظر نہیں آرہی، بلاول بھٹو

حکومت کی معاشی پالیسی کی کوئی سمت ہی نظر نہیں آرہی، بلاول بھٹو فائل فوٹو حکومت کی معاشی پالیسی کی کوئی سمت ہی نظر نہیں آرہی، بلاول بھٹو

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانیوالے ملکی تاریخ کاسب سے بڑا قرضہ لے رہے ہیں۔ حکومت کی معاشی پالیسی کی کوئی سمت ہی نظر نہیں آرہی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نظرنہیں آرہی۔ عمران خان کا نیا پاکستان عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔

مہنگائی کرکے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کیے جارہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد، مہنگائی کی شرح 14 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔ صاف نظر آرہا ہے سلیکٹڈ وزیراعظم کو بغیر کسی تیاری کے لایا گیا ہے۔ عوام کو رلیف دینے کا وعدہ کرنے والے غریب سے جینے کا حق تک چھین ر ہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ہم ہمار ے دور میں عالمی مارکیٹ میں تیل 148 ڈالرفی بیرل تھا لیکن قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ ہم نے معاشی زبوں حالی کے باوجود عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھا۔ہم نے اپنے دور میں بدترین مالی مشکلات کا سامنا کیا۔

install suchtv android app on google app store