آبی ذخائر کی تعمیر قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار فائل فوٹو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کی تعمیر قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں آبی قلت سے محفوظ پاکستان کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کے دوسرے روز کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام شراکت داروں کو اس مقصد کیلئے آگے بڑھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے حوالے سے ایک کونسل ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے واپڈا ایک اہم ادارہ ہے تاہم یہ ذمہ داری صرف اسی کو نہیںسونپی جانی چاہئے۔

سمپوزیم کی پہلی نشست کے اختتام پر مقررین میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

install suchtv android app on google app store