کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے احتساب سب کا ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کردیاہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے سب کا احتساب ہوگا۔ سیاستدانوں میں اکثر مجرم ہیں۔ موجودہ اپوزیشن غیرحقیقی ہے جو اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا میری طرف سے این آراو سے انکار پر حکومت کیخلاف غیریقینی صورتحال پیدا کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے سینئرصحافیوں کی ملاقات ۔ موجودہ اپوزیشن کو غیرحقیقی قراردے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ اپوزیشن اپنی جائیدادیں بچانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہے۔

سیاست دانوں میں سے اکثر مجرم ہیں جن کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، اب کوئی مجرم بچ نہیں سکتا۔ سب کا احتساب ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کسی چور، ڈاکو اور مجرم کو نہیں چھوڑوں گا۔ شہبازشریف کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نیلسن منڈیلا بننے کی ناکام کوشش کررہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلہ نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط مسئلہ ہیں، عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے ہیں، مزید نہیں ڈالنا چاہتے۔

install suchtv android app on google app store