بھارت کی بیلسٹک میزائل سسٹم خریداری سے خطے میں عدم توازن پیدا ہو گا، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایس 400 کی خریداری بھارت کی بیلسٹک میزائل سسٹم کے حصول کی کوششوں کا حصہ ہے، بیلسٹک میزائل سسٹم سے خطے میں عدم توازن پیدا ہو گا۔

بھارت کی جانب سے ایس فور ہنڈرڈ میزائل سسٹم کی خریداری پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں ہتھیاروں کی غیر ضروری دوڑ شروع ہو گئی ہے، ایس 400 کی خریداری بھارت کی بیلسٹک میزائل سسٹم کے حصول کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل سسٹم سے خطے میں عدم توازن پیدا ہو گا۔ پاکستان نے 1998ء کے ایٹمی دھماکوں کے بعد خطے میں ہتھیاروں کے روک تھام کی تجویز دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں اسٹریٹجک توازن کو برقرار رکھنے اور اپنے دفاع کے لیے کم سے کم دفاعی صلاحیت کے حصول کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store