مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 142 ارب لاگت کے پانچ منصوبوں کی منظوری دے دی

 مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 142 ارب لاگت کے پانچ منصوبوں کی منظوری دے دی فائل فوٹو مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 142 ارب لاگت کے پانچ منصوبوں کی منظوری دے دی

مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے تقریباً 142 ارب روپے لاگت کے پانچ منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری اسلام آباد میں منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر مخدوم خسرو بختیار کی صدارت میں ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں توانائی، خوراک، زراعت، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ اور ٹرانسپورٹ اور مواصلات سے متعلق منصوبے پیش کئے گئے۔اجلاس میں فقاریاں سے Ludaywala تک دو سو بیس کلوواٹ کے تقریباً ساڑھے پانچ ارب روپے لاگت کے گرڈسٹیشن کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا گیا جو حتمی منظوری کے لئے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

اجلاس میں ڈی آئی خان کے بارانی علاقے کے تحقیقی ادارے کی اپ گریڈیشن اور فاٹا اور خیبرپختونخوا کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں زرعی پیداوار میں اضافے پر غور اور اس کی منظوری بھی دی گئی جس پر 69 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ اجلاس میں فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ، پانی کی فراہمی اور لاہور میں فاضل مواد ٹھکانے لگانے کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا جس پر سڑسٹھ ارب روپے لاگت آئے گی۔

منصوبہ حتمی منظوری کے لئے ایکنک کو بھیج دیا گیا۔ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے میں سڑسٹھ ارب روپے مالیت کے پشاور میٹروبس منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور منظوری کیلئے ایکنک کو بھیج دیا گیا۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے سندھ میں علاج معالجے کی نگرانی کے نظام کو بہتر اور مستحکم کرنے کے حوالے سے ایک منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے پر اٹھائیس کروڑ دس لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

install suchtv android app on google app store