نیب کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا، چئیرمین نیب

نیب کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا، چئیرمین نیب فائل فوٹو نیب کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا، چئیرمین نیب

چیئرمین نیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے عائد کیے جانے والے تمام الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف مقدمات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نیب کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور صرف پاکستان ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام مقدمات اور انکوائریز کو ٹھوس مقدمات اور شواہد کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

نیب چئیرمین نے اسی دورے کے دوران سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران سمیت دیگر اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے کے معاملے پر ایڈشنل ڈائریکٹر نیب لاہور محمد رفیع کو معطل کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store