وزیراعظم ہاوس میں لگژری گاڑیوں کی نیلامی، 49 میں سے صرف ایک فروخت ہوئی

وزیراعظم ہاوس میں لگژری گاڑیوں کی نیلامی، 49 میں سے صرف ایک فروخت ہوئی فائل فوٹو وزیراعظم ہاوس میں لگژری گاڑیوں کی نیلامی، 49 میں سے صرف ایک فروخت ہوئی

کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس میں سرکاری گاڑیوں کی نیلامی ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔ 49 گاڑیوں میں سے صرف ایک گاڑی ہی فروخت ہوسکی۔ آئندہ بولی کیلئے 25 اکتوبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاوس میں 49 گاڑیاں نیلامی کیلئے پیش کی گئیں، جن میں مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو اور لینڈ کروزر جیسی لگژری گاڑیاں شامل تھیں۔

مارکیٹ سے قیمت زیادہ ہونے کے باعث خریداروں نے بولی کا بائیکاٹ کردیا۔
بی ایم ڈبلیو کی بولی 4 کروڑ سے شروع کی گئی جو خریداروں کی عدم دلچسپی کے باعث کینسل کر دی گئی۔ مرسڈیز گاڑی کی بولی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔

اننچاس گاڑیوں میں سے 46 کی بولی لگی لیکن صرف ایک مرسڈیز بینز جیپ ہی 90 لاکھ روپے میں نیلام ہوسکی۔

گاڑیوں کی نیلامی کا عمل ناکام ہونے پر ایک بار پھر نیلامی کی تاریخ 25 اکتوبر مقرر کردی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store