ایوان ہی ہے، جو ہمیں عزت اور توقیر دیتا ہے، خواجہ آصف

ایوان ہی ہے، جو ہمیں عزت اور توقیر دیتا ہے، خواجہ آصف فائل فوٹو ایوان ہی ہے، جو ہمیں عزت اور توقیر دیتا ہے، خواجہ آصف

رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یہ ایوان وفاق کی علامت ہے، لوگ آتے جاتے رہیں گے، یہ قائم و دائم رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ایوان ہی ہے، جو ہمیں عزت اور توقیر دیتا ہے، کیونکہ یہ وفاق کی علامت ہے اور عوام کی حاکمیت کی علامت ہے۔

رہنما نون لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی، انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی کرئیر میں کسی کو بدعا نہیں دے سکتا، ساتھ ہی ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حساب کتاب برابر ہوتے دیر نہیں لگتی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے آٹھ سال ڈکٹیٹر شپ کا سامنا کیا، یہ رعونت آج کل وزیر خزانہ میں آگئی ہے، مگر خدا کا کرنا دیکھے کہ دو روز بعد ہی انہیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

install suchtv android app on google app store