حکومت نیب پر پریشر ڈالتی ہے اور وزیراعظم اسے دھمکیاں دے رہے ہیں: بلاول

  • اپ ڈیٹ:
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ حکومت نیب پر براہ راست پریشر ڈالتی ہے اور وزیراعظم پریس کانفرنس میں نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ دباؤ ڈالا جارہا ہے، حکومت نیب پر براہ راست پریشر ڈالتی ہے اور وزیراعظم پریس کانفرنس میں نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ آپ آہستہ کام کر رہے ہیں، حکومت کو احتساب کے اداروں کوآزادی سے کام کرنے دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھوک و افلاس امن اور اقوامِ عالم کے درمیان ہم آہنگی کے لیے بڑا خطرہ ہے، پیپلز پارٹی نے غربت کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے ویژن کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی قیادت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا، سوشل پروٹیکشن نیٹ کے تحت عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے اقدام کیے، سندھ حکومت نے این جی اوز کے اشتراک سے غربت کے خاتمے کے پروگرام کا آغاز کیا، پروگرام کے تحت خواتین کو بلاسود آسان قرضے فراہم کیے جارہے ہیں اور 6 لاکھ سے زائد خاندان غربت کی سطح سے اوپر آگئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store