ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات طلب

ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات طلب فائل فوٹو ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات طلب

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں سے 24 اکتوبر تک انتخابی اخراجات کی تفصیلات مانگی ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 98 کے تحت کامیاب امیدوار تفصیلات جمع کرائیں گے۔

کامیاب امیدوار پولنگ کے بعد دس روز کے اندر انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کے پابند ہیں۔ انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 14 روز میں امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکشن جاری کرنے کا پابند ہے۔

install suchtv android app on google app store