حکومت تاجروں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی، وزیراعظم

حکومت تاجروں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی، وزیراعظم فائل فوٹو حکومت تاجروں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک حکومت اور تاجر برادری کے درمیان مضبوط اشتراک عمل سے آگے بڑھے گا۔

انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان کے ایوان ہائے صنعت وتجارت کی فیڈریشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے حوالے سے ہر فیصلے پر تاجر برادری کو اعتماد میں لیاجائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کے برعکس موجودہ حکومت تاجروں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تاجر کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفد نے وزیراعظم کو ملک کے تاجروں اور صنعتوں کو درپیش مسائل کے بارے میں بتایا اور معیشت کے استحکام اور صنعتی ترقی کے بارے میں مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

install suchtv android app on google app store