اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ نتائج میں شامل کرنیکا فیصلہ

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ نتائج میں شامل کرنیکا فیصلہ فائل فوٹو اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ نتائج میں شامل کرنیکا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں سمندر پارپاکستانیوں کے ووٹوں کو حتمی نتائج کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ ووٹ 6ایسے حلقوں میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں جہاں جیت کا تناسب کم ہے ۔پیرکوچیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان سے چیئرمین نادرا عثمان مبین اور دیگر حکام نے ملاقات کی جس میں چیئرمین نادرا نے الیکشن کمیشن حکام کو سمندر پار پاکستانیوں کی آئی ووٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔الیکشن کمیشن کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی تفصیلات متعلقہ آر اوز کوبھجوا دی گئیں اور انہیں ووٹوں کو گنتی کرکے حتمی رزلٹ میں شامل کرنے کا کہا گیا ہے ۔

اوورسیز پاکستانیوں کے کاسٹ کیے گئے ووٹوں کی حلقہ وار تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔این اے 103 فیصل آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے 65 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔این اے 131 لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کے 991 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔

این اے 243 کراچی میں اوورسیزپاکستانیوں کے ایک ہزار 112 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔این اے 35 بنوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے 281 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔این اے 53 اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے 523 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔

این اے 56 اٹک سے اوورسیز پاکستانیوں کے 202 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔این اے 60 راولپنڈی سے اوورسیز پاکستانیوں کے 460 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔این اے 63 راولپنڈی سے اوورسیز پاکستانیوں کے 265 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔

این اے 65 چکوال سے اوورسیز پاکستانیوں کے 257 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔این اے 69گجرات سے اوورسیز پاکستانیوں کے 561 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔این اے 124 میں کل 510 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 400 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر 5117 اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 1116 رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹ ڈالے

install suchtv android app on google app store