دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور لندن کی وارک یونیورسٹی میں فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور لندن کی وارک یونیورسٹی میں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مدد کے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا افغانستان میں مکمل امن آنے تک رہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج کے آپریشن سے دہشتگردوں کی کارروائیاں صفر ہوگئی ہیں۔ ملالہ یوسفزئی پر حملہ خواتین کی تعلیم کے مخالف دہشتگردوں نے کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف کا کہنا تھا کہ کشمیر کا تنازعہ حل طلب ہے، امریکا اور ان کے اتحادیوں نے افغانستان کی جنگ میں ایک اعشاریہ تین ملین ڈالرخرچ کیے پھر بھی ستر فیصد علاقے پر طالبان کا قبضہ ہے، جب کہ جنگ پر پاکستان نے صرف اس رقم کا ایک فیصد خرچ کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی پرحملہ عورتوں کی تعلیم کے مخالف دہشتگردوں نےکیا ۔ انہوں نے آگے بڑھنے کے لیے اعتماد کی فضا قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا

install suchtv android app on google app store