کسی کو پاکستان کی اپنی خود مختاری کے دفاع کی صلاحیت پر شک نہیں ہونا چاہیے

صدر عارف علوی کا  ایٹمی عدم پھیلاو کے عالمی نظام، مشکلات اور اقدامات کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب فائل فوٹو صدر عارف علوی کا ایٹمی عدم پھیلاو کے عالمی نظام، مشکلات اور اقدامات کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کے جنگی جنون اورمہلک ہتھیاروں کے حصول سے جنوبی ایشیا میں تذویراتی استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں سٹرٹیجک سٹیڈیز انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ایٹمی عدم پھیلاو کے عالمی نظام، مشکلات اور اقدامات کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

صدرنے کہا کہ ہمارے ہمسائے کو ایٹمی ٹیکنالوجی اور جدید فوجی آلات کی فراہمی کے حوالے سے بعض ملکوں کی طرف سے دئیے جانے وائے امتیازی استثنیٰ نے علاقائی سلامتی کو مزید پیچیدہ کردیا اور ایٹمی عدم پھیلاو کے نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں تذویراتی استحکام کے عزم پر کار بند رہتے ہوئے ضبط وتحمل اور ذمہ دار ی کامظاہرہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پاکستان کی اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے دفاع کی صلاحیت پر شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔

صدر نے عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ سرجیکل سٹرائیکس اور محدود جنگ کی باتوں کا نوٹس لے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک اچھی سوچ پروان چڑھے گی اور پاکستان اور بھارت دونوں تذویراتی استحکام کےلئے لائحہ عمل پر متفق ہوں گے تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ امن کی ہماری پیشکش کا جارحانہ جواب دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایٹمی عدم پھیلاو اور ایٹمی سلامتی کے لئے کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

صدر نے عالمی امن کے لئے جموں و کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے حل پر بھی زور دیا۔

install suchtv android app on google app store