سعد رفیق شکست دیکھ کر بوکھلا گئے، ہمایوں اختر

سعد رفیق شکست دیکھ کر بوکھلا گئے، ہمایوں اختر فائل فوٹو سعد رفیق شکست دیکھ کر بوکھلا گئے، ہمایوں اختر

لاہور کے حلقے این اے 131 میں تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ سعد رفیق شکست دیکھ کر بوکھلا گئے، کرپٹ مخالفین کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے، تحریک انصاف ہی فتح سے ہمکنار ہوگی۔

قومی اسمبلی حلقہ این اے 131 میں ن لیگ کے سعد رفیق اور تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان میں کانٹے کا مقابلہ ہے، وزیراعظم عمران خان اس نشست سے کامیاب ہوئے تھے تاہم ان کے سیٹ چھوڑنے پر ضمنی انتخابات میں ہمایوں اختر سعد رفیق کے مدمقابل ہیں۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہی فتح حاصل کرے گی، کرپٹ مخالفین کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے، ن لیگ کے سعد رفیق شکست دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں۔

ہمایوں اختر کا موقف سعد رفیق کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اگر ضمنی الیکشن میں حکومت کی جانب سے دھاندلی کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store