امین اسلم خان کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کیلئے فوکل پرسن مقرر

امین اسلم خان کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کیلئے فوکل پرسن مقرر فائل فوٹو امین اسلم خان کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کیلئے فوکل پرسن مقرر

وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم خان کو کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کیلئے فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔

مشیر ماحولیات ملک امین اسلم سے ڈائریکٹرعالمی بینک اینا ولیسٹن کی قیادت میں عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی اور کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کیلئے ملک امین اسلم کو فوکل پرسن مقرر کیا۔

ملاقات میں عالمی بینک نے بین الاقوامی ڈونرز کا تعاون حاصل کرنے کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ مل کر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پربھی اتفاق کیا۔

اس موقع پرملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ماحولیات ہماری حکومت کے 11 نکاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان ملک کو صاف اور سرسبز و شاداب بنانے کا منصوبہ ہے۔ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ ملک کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے اس منصوبہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

install suchtv android app on google app store