ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن سندھ میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا

 ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن سندھ میں  پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا فائل فوٹو ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن سندھ میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ ن نے سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی پی کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار آج پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو جائیں گے۔

سندھ میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر بالترتیب 14 اور 21 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر چکی ہے۔
چند روز قبل پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان قائرہ نے کہا تھا کہ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔

ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے بھی ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مل کر انتخابی عمل میں ایک دوسرے کا ساتھ بھی دیں گے۔

install suchtv android app on google app store