وفاقی کابینہ کے پانچ وزراء اور ایک وزیرمملکت کو محکموں کا قلمدان سونپ دیا گیا

  • اپ ڈیٹ:
وفاقی کابینہ کے پانچ وزراء اور ایک وزیرمملکت کو محکموں کا قلمدان سونپ دیا گیا فائل فوٹو وفاقی کابینہ کے پانچ وزراء اور ایک وزیرمملکت کو محکموں کا قلمدان سونپ دیا گیا

وفاقی کابینہ کے پانچ وزراء اور ایک وزیرمملکت کو محکموں کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد میاں سومرو وزیر نجکاری اور فیصل واوڈا وفاقی وزیر برائے آبی وسائل ہوں گے۔ جبکہ صاحبزادہ محبوب سلطان کو وزارت تحفظ خوراک کا قلمدان دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم سواتی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ہوں گے۔ جبکہ علی امین گنڈاپور کو امور کشمیر و گللگت بلتستان کی وزارت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ وزیر مملکت زرتاج گل کو وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔

نئے وزراء کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں پانچ وفاقی وزراء اور ایک وزیرمملکت نے حلف اٹھایا۔

وفاقی کابینہ میں مزید چھ ارکان کا اضافہ
اس سے قبل 11 ستمبر کو وفاقی کابینہ میں علی محمد خان، عمر ایوب اور حیدر علی زیدی نے وفاقی وزیر جبکہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر نے وزیر مملکت کے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔یاد رہے کہ 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی ابتدائی سولہ رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جبکہ اُسی روز پانچ مشیروں کے بھی نوٹیفکیشن جاری کیے گئے، جس کے بعد یہ تعداد اکیس ہوگئی تھی، بعدازاں شہریار آفریدی کو کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا تھا،اور آج چھ نئے وزراء اور وزرائے مملکت کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کی کُل تعداد اٹھائیس ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store