سی پیک میں تیسرے ملک کو شامل کیا جا رہا ہے، کیا پارلیمان کو اعتماد میں لینا لازمی نہيں: رضا ربانی

 سی پیک میں  تیسرے ملک کو شامل کیا جا رہا ہے، کیا پارلیمان کو اعتماد میں لینا لازمی نہيں: رضا ربانی فائل فوٹو سی پیک میں تیسرے ملک کو شامل کیا جا رہا ہے، کیا پارلیمان کو اعتماد میں لینا لازمی نہيں: رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے تیسرے فریق کو سی پیک میں شامل کرنے سوال اٹھا دیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ تیسرے ملک کو سی پیک میں شامل کیا جا رہا ہے، کیا پارلیمان کو اعتماد میں لینا لازمی نہيں تھا۔

نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کا سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب کے گوادر میں آئل ریفائنری لگانے اور ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کی بات سامنے آئی ہے۔

انہوں نے استفسار کیا سعودی عرب کے پاس مائننگ کی کیا مہارت ہے؟

سینیٹر حاصل بزنجو نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان کے فیصلے وفاقی حکومت کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وضاحت تک پارلیمنٹ کے باہر ہر روز ایک گھنٹے دھرنا دیں گے۔

install suchtv android app on google app store