اسلامی نظریاتی کونسل کی بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا قرار دینےکی تائید

اسلامی نظریاتی کونسل کی بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا قرار دینےکی تائید فائل فوٹو اسلامی نظریاتی کونسل کی بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا قرار دینےکی تائید

اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا قرار دینے کی تائید کر دی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیک وقت تین طلاقیں بڑا معاشرتی مسئلہ بن چکا ہے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ بیک وقت تین طلاقوں کی سزا پر علماء سے مشاورت کریں گے اور اس معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جلد کانفرنس بھی بلائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت تین طلاقوں کو قابل تعزیر قرار دینےکی تائید کی ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا مزید کہنا تھا کہ کونسل نے جامع طلاق نامہ بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلاق نامہ تشکیل دے کر وفاقی حکومت کو بھجوائیں گے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کم عمر بچوں کی شادی کی بھی حوصلہ شکنی کرتی ہے، حکومت کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی کے لیے آگہی مہم شروع کرے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ 16 سے 18 سال سے کم عمر بچے کم سن کہلاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store