وزیراعظم عمران خان آج شام قوم کے نام پیغام جاری کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج شام قوم کے نام پیغام جاری کریں گے فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان آج شام قوم کے نام پیغام جاری کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج شام قوم کے نام پیغام جاری کریں گے۔

وزیراعظم کا پیغام شام سوا 5 بجےمیڈ یا پر نشر کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان اپنے پیغام میں حکومتی کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

اس سے قبل 6 ستمبر کو قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے لئے قوم اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے مدد مانگی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ایک ہزار ڈالرز فی کس ڈیم فنڈز میں جمع کرائیں، ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے اگر ڈیمز نہ بنائے تو 2025 سے خشک سالی شروع ہوجائے گی اور ایک وقت ایسا آئے گا کہ اناج اگانے کے لئے بھی پانی نہیں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 19 اگست کو قوم سے ایک گھنٹہ اور 9 منٹ طویل خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنے مشکل مالی حالات نہیں تھے جیسے اب ہیں، وہ گھبرانے والے نہیں، قوم تیار ہوجائے اب یا تو ملک بچے گا یا کرپٹ افراد۔

install suchtv android app on google app store