حکومت کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ فائل فوٹو حکومت کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گزشتہ حکومت کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینا ہے، ن لیگ اپنے دور کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ نہیں لے سکتی، پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں میثاق جمہوریت کے تحت پی اے سی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر کو بنایا جاتا تھا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا روایت یہی رہی ہے کہ چیئرمین پی اے سی اپوزیشن لیڈر ہی ہوگا، موجودہ حکومت کے یو ٹرن پر تو کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے کہا انتخابی دھاندلی تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی او آرز پر حکومت کو ڈنڈی نہیں مارنے دیں گے، پارلیمانی کمیٹی کا ایک ٹائم فریم ہو گا۔

install suchtv android app on google app store