گزشتہ دورِ حکومت میں ریکارڈ قرضے لیے گئے،اسد عمر

گزشتہ دورِ حکومت میں ریکارڈ قرضے لیے گئے،اسد عمر فائل فوٹو گزشتہ دورِ حکومت میں ریکارڈ قرضے لیے گئے،اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں سابقہ حکومت پر شدید تنقید کی۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ 'میں اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کو جو بتایا گیا ان کی وضاحت کردوں، سی پیک میں تمام توانائی منصوبوں کی سرمایہ کاری کا کہا گیا، ان میں 75 فیصد قرضے ہیں ان کا سود ادا کیا جارہا ہے۔
گیس کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کے مطالبے پر اسد عمر نے کہا کہ 'غریب عوام کیلئے صرف 10 فیصد گیس کی قیمتیں بڑھائی گئیں، امیروں کیلئے گیس کی قیمتیں 145 فیصد بڑھائی ہیں، اوگرا نے بتایا کہ 46 فیصد اضافہ ضروری ہے،154 ارب کاخسارہ تھا، یہ خسارہ گزشتہ حکومت کا تھا، ہم نے پیدا نہیں کیا'۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پندرہ ماہ میں گیس کی قیمتیں دو گنا بڑھیں، روپے کی قدر میں خطیر کمی واقع ہوئی ہے، سلینڈر پر ٹیکس 30 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا ہے، کھاد کی قیمت نہیں بڑھائیں گے، ای سی سی میں تحریری طور پر درج ہے، کھاد پر 6 سے 7 ارب روپے کی سبسڈی دیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ تمام سابق حکومتیں غیرملکی امداد لیتی رہیں، ہم کہتے رہے ایکسپورٹرز کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیں ہماری نہیں سنی گئی، گزشتہ دورِ حکومت میں ریکارڈ قرضے لیے گئے، پنجاب کیلئے گیس کی قیمت اتنی بڑھائی گئی کہ ٹیکسٹائل صنعت لوہے کے بھاؤ بکنے لگی، ہم نے 40 ارب روپے گیس کی مد میں انہیں رعایت دی۔

install suchtv android app on google app store