مشترکہ مفادات کونسل کا توانائی سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پرغور

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری فائل فوٹو وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں توانائی اور پانی کے مسائل سمیت سات نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔

پٹرولیم، تلاش و پیداوار کی پالیسی 2012 اور کارکنوں کی فلاح و بہبود کے فنڈ اور ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن سے متعلق امور بھی اجلاس میں زیر غور آئے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار، سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان کے علاوہ بین الصوبائی رابطے کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور وزیرخزانہ اسد عمر نے اجلاس میں شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store