وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات 2 اکتوبر کو ہوگی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات 2 اکتوبر کو ہوگی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات 2 اکتوبر کو ہوگی

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے واشنگٹن میں ملاقات 2 اکتوبر کو ہوگی۔

واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے سا پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا سے روابط برقرار رکھنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو محفوظ بنانے میں پاکستان نے کردار ادا کیا، لوگوں کو یہ یاد کیوں نہیں آتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جو ذمے داری ہے وہ نبھائیں گے، مگر کیا خطے میں ذمے داری صرف ہماری ہی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات سے ہمیشہ امریکا نے فائدہ اٹھایا، لیکن اب ہم وہ کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں بہتر ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ ساتھ چین سے بھی رابطے رکھیں گے، کیونکہ دونوں سے تعلقات اہم ہیں۔ ہم باہمی احترام اور برابری کی سطح پر خارجہ تعلقات چاہتے ہیں۔

بھارت کی جانب سے وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آمادگی کے بعد ملاقات کی منسوخی سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرتارپور کا راستہ کھولنا ہماری امن کی خواہش کا عکاس ہے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت عالمی اور علاقائی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر خارجہ کی امریکا میں چالیس سے زائد ملاقاتیں ہوں گی۔

install suchtv android app on google app store