امید ہے بھارتی قیادت تکبر کو ترک کردے گی: وزیر اعظم عمران خان

امید ہے بھارتی قیادت تکبر کو ترک کردے گی: وزیر اعظم عمران خان فاائل فوٹو امید ہے بھارتی قیادت تکبر کو ترک کردے گی: وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے امید کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی قیادت تکبر کو ترک کردے گی اور دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی کی دھمکی میں آنے والا نہیں۔

لاہور میں سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیورکریسی سیاسی مداخلت کے باعث نیچے چلی گئی ہے، ہم اسے غیر سیاسی بنائیں گے۔

آپ کو اس حکومت میں پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دینے کا موقع ملےگا، سرکاری ملازمین پر غلط کام کرنے کا پریشر نہیں ڈالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ گورننس ہے، پبلک پولیس کی عزت کرے تو وہ پولیس آئیڈیل ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، ملکی ادارے قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

سرکاری ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسی سیاسی حکومت آپ کو ملی ہے ویسی نہیں آئےگی، اس سیاسی حکومت کی قدر کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم چین آف کمانڈ کے ذریعے جائیں گے، براہ راست مداخلت نہیں کریں گے، کبھی کسی ضلع میں کوئی مسائلہ آیا تو وزیراعلیٰ کو بتائیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں سارے ملک میں پولیس کو ٹھیک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت تکلیف ہوئی ایک پولیس افسر اور دو افسران پبلک میں چلے گئے، آئندہ ایسی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store