شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت

شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ جی ایچ کیو میں ادا کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھی شرکت۔

گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ جی ایچ کیو میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے۔ شہدا کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

شہید کیپٹن جنید کا تعلق مری سے تھا، شہید حوالدار عبدالرزاق کا تعلق ضلع استور سے تھا۔ شہید حوالدار نصیر کا تعلق دیامر سے تھا۔ شہید حوالدار امیر ضلع گلگت کے رہائشی تھے۔

install suchtv android app on google app store