وزیراعظم کی لوکل باڈیز نظام کو 48 گھنٹے میں‌ حتمی شکل دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی لوکل باڈیز نظام کو 48 گھنٹے میں‌ حتمی شکل دینے کی ہدایت فائل فوٹو وزیراعظم کی لوکل باڈیز نظام کو 48 گھنٹے میں‌ حتمی شکل دینے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے لوکل باڈیز نظام کو 48 گھنٹے میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا مقصد عوام کو بااختیار بنانا ہے۔ ‌

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے. انہوں نے وزیراعلیٰ ہاوس میں پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو 100 روزہ پلان اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی گئی. جبکہ بلدیاتی نظام پر عملدرآمد سمیت دیگر اہم معالات پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ لوکل باڈیز نظام کو 48 گھنٹے میں حتمی شکل دی جائے۔ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا مقصد عوام کو بااختیار بنانا ہے۔‌

install suchtv android app on google app store