وزیراعظم کی سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی فرمانروا اور عوام کو مبارکباد

وزیراعظم کی سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی فرمانروا اور عوام کو مبارکباد فائل فوٹو وزیراعظم کی سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی فرمانروا اور عوام کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی فرمانروا اورسعودی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی اور استحکام ہر پاکستانی کی دل کی آواز ہے

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پراپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہب اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے سے بندھے ہیں۔ سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے پاکستانی حکومت اور عوام اس جذبے کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے سعودی عرب کے حالیہ دورہ سے دوطرفہ تعاون کا نیا باب روشن ہوا ہے جس کے ثمرات سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔ وزیراعظم نے خادمین حرمین شریفین، ولی عہد محمد بن سلمان اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہارکیا۔

 

install suchtv android app on google app store