پاکستانی وفد مصر میں ہونے والی اقتصادی راہداری کانفرنس میں شرکت کریگا

پاکستانی وفد مصر میں ہونے والی اقتصادی راہداری کانفرنس میں شرکت کریگا فائل فوٹو پاکستانی وفد مصر میں ہونے والی اقتصادی راہداری کانفرنس میں شرکت کریگا

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور ایک خطہ ایک سڑک کانفرنس کل سے مصر میں شروع ہوگی، جس میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد قاہرہ روانہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد میں کئی معروف بزنس مین بھی شامل ہیں جو کانفرنس کے حصہ لینے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور مصر کے درمیان تجارت پر بھی گفتگو کرینگے۔

وفد خصوصی طور پر مصر کو سی پیک منصوبے اور پاکستان میں اسپیشل اکنامک زون کی اہمیت سے آگاہ کریگا۔

واضح رہے کہ بیس ستمبر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سی پیک میں تیسرا پارٹنر ہوگا اور سی پیک منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔ سعودی عرب کو سی پیک کا پارٹنر بننے کی دعوت دی گئی تھی۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی سعادت ملی جبکہ تہجد کے وقت خانہ کعبہ کی زیارت نصیب ہوئی اور وزیراعظم اور ان کے وفد کے نصیب میں یہ سعادت لکھی تھی

انہوں نے کہا کہ سعودی عوام نے بھی وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا جبکہ جدہ شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا اور خادم الحرمین شریفین، ولی عہد محمد بن سلمان سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے اور سعودی عرب کو سی پیک کا پارٹنر بننے کی دعوت دی گئی تھی جو انہوں نے قبول کرلی۔ اس طرح سعودی عرب سی پیک میں تیسرا پارٹنر ہوگا اور سی پیک منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ سعودی عرب سے ڈیل ہوگئی ہے انہیں کچھ پتہ ہی نہیں۔ نہ تو ڈیل ہوگی اور نہ ہی ڈھیل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا جیل میں آنا جانا لگا رہے گا۔ سزا معطل ہوئی ہے، باعزت بری نہیں ہوئے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو باہر رہنے نہیں دیا جائے گا، جبکہ میاں صاحب کو آخر اڈیالہ ہی جانا ہے۔ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں، شریف خاندان سے پاکستان تحریک انصاف یا عمران خان کی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے بعد آج پاکستان پہنچے ہیں۔ اپنے دورے میں وزیراعظم عمران خان اورسعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال،عالمی امور اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان اور سعودی فرمانروا نے پاک سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وزیرِاعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے اپنے وزراکےساتھ دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیرِاعظم نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال ،سیاست ، دفاع، اقتصادیات ،پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نےاورسعودی فرمانروااور ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ضرورت پڑھنے پر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی اور پاکستان میں جو بھی برسراقتدار آئے گا سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا میں کوئی تنازع نہیں ہونا چاہیے کیونکہ مسلم دنیا میں تنازعات پہلے ہی ہم سب کو کمزور کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان اور دیگر ملکوں کے تنازعات سے پاکستان پہلے ہی بہت متاثر ہوا ہے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا میں تنازعات ختم کرنے اور مفاہمت میں کردار ادا کرنا چاہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کا بہت احترام کرتے ہیں، پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

سعودی عرب کا دو روزہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان ابو ظہبی پہنچے، جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یو اے ای کے نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران پاکستان، عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اورتعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا جبکہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے معاملات پر بھی دونوں ممالک کے مشترکہ نکتہ نظر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں یو اے ای کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اور وزیر برائے صدارتی امور بھی موجود تھے جبکہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسدعمر، وزیر اطلاعات فواد چودھری، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور پاکستانی سفیر بھی شریک تھے۔

install suchtv android app on google app store