سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند

 سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند فائل فوٹو سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند

سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند ہوگیا۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان نے 15 ارب ڈالر کے پیکیج کی خواہش کا اظہار کیا جس کے جواب میں سعودی حکومت پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند ہوگئی ہے، یہ رقم اقتصادی منصوبوں کی صورت میں پاکستان کو ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں آئل سٹی بھی تعمیر کرے گا یہ آئل سٹی گوادر میں سی پیک منصوبے کا حصہ ہوگا اس سے قبل آئل سٹی چین کو بنانا تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفد نے بھارتی شر انگیزیوں کے بارے میں بھی سعودی عرب کو اعتماد میں لیا۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ پاکستان نے سعودی عرب کو سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے، سعودی عرب تیسرے شراکت دار کے طور پر سی پیک میں شامل ہوگا، سعودی عرب کے اقتصادی پارٹنر بننے سے بڑی سرمایہ کاری اس منصوبے سے پاکستان میں آئے گی۔

install suchtv android app on google app store